ممبئی (قدرت روزنامہ) ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں جس کا انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کھل کر اظہار کیا۔دیا مرزا جنہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کو اپنے کیریئر کا دو دہائیوں سے زیادہ وقت دے دیا، اب خود ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں وہ بالی ووڈ میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ دیا مرزا کی شہرت کی بھوک اب آگے بڑھنے کی اتنی نہیں ہے جتنی دوبارہ کیریئر کا آغاز کرنے کیلئے ہے.
دیا مرزا نے انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم اداکار بنتے ہیں، تو ہم انتطار کی تکلیف کے معاہدے ہر دستخط کرتے ہیں۔ لامتناہی انتظار، کھوئے ہوئے مواقع، ناکامیاں، اسی تکلیف کا حصہ ہیں اور اداکاری کے طویل سفر میں یہ ایک معمولی بات ہے جسے تقریباً ہر اداکار کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور کبھی کبھی کوئی خوش کن انجام بھی نہیں ہوتا۔ بہت تکلیف ہوتی ہے جب آپ کی کہانیوں کو سامعین نہیں مل پاتے، جب آپ کی کہانی کو پروڈیوسرز نہیں ملتے، جب آپ کام آنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں یہ واقعی کڑا وقت ہوتا ہے۔
اداکارہ نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر بار جب آپ سوچتے ہیں، ‘یہ فلم ٹھیک ہے! کیونکہ سب نے اسے پسند کیا ہے، میرے کردار کو بھی سراہا گیا ہے اور اس کے بعد مجھے مزید کام ملے گا تو ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ ہوتا کیا ہے! آپ اپنے آپ کو پھر اُسی موڑ پر پاتے ہیں جہاں آپ یا تو انتظار کررہے ہوتے ہیں یا بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…