زمان پارک آپریشن سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ، ماہرہ خان کا رد عمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے زمان پارک میں ہونے والے آپریشن سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ماہرہ خان نے بھی تبصرہ کیا۔

عمران خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اس صورتحال کو نامعقول قرار دیتے ہوئے لکھا ‘میں ہر شخص کی حفاظت اور عقل سے کام لینے کے لیے دعا گو ہوں’۔
اس کے علاوہ بھی کئی اداکاروں نے عمران خان کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ان کی حفاظت کے لیے دعا کی۔

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا مجھے لگتا ہے کہ خان کو اپنے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے، وہ ایک حقیقی رہنما اور فائٹر ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہیں۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

5 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

11 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

26 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

34 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

41 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

47 mins ago