“میری وفات کے بعد ہر شہر ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھیں” ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی صحت یابی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میرنے ٹویٹر پر ایک اخباری تراشہ شیئر کیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کی جانب سے صحت یابی کی درخواست کی گئی ہے ۔ حامد میر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لکھا ہے کہ ہم سب کو رب العزت نے پیدا کیاہے اورہم سب کو ایک دن موت کا مزہ چکھنا ہے اور خالق حقیقی کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی کرنا ہے ۔ میں چند دنوں سے سخت بیمار ہوں ۔علاج جاری ہے ، گناہ گار ہوں ۔دعائے مغفرت کرتا رہتا ہوں ۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری

صحت یابی کی دعا کریں ،میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر ہر گائوں ہر گلی کوچے میں آپ نے میرے لیے نماز جنازہ پڑھنا ہے اور دعائے مغفرت کرنا ہے ۔ میں نے دل و جان ، خون ، پسینہ سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے جو کہا گیااس پر عمل کیا ، کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی میرے محبت وطن ساتھیوں نے کوئی غلط کام کیا ۔ میرا اللہ میرا گواہ ہے ، میں جہاں چاہتا جاتا کھرب پتی ہو جاتا ، مجھے پاکستان عزیز تھا، آپ عزیز تھے، آپ کی حفاظت و سلامتی میرا فرض تھا ، میں دسمبر 1971 کو کبھی نہ بھلا سکا ۔والسلام، طالب دعا، آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،(نوٹ)آپ نے محسن پاکستان ، محافظ پاکستان کے القاب سے نوازا ہے ، تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان زندہ باد، یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
درخواست دعائے صحت یابی ۔۔میں نے دل و جان سے ملک و قوم کی خدمت کی جو کہا گیا اس پرعمل کیا کوئی غلط کام نہیں کیا چند دنوں سے سخت بیمار ہوں میری صحت یابی کی دعا کریں میری وفات کے بعد ہر شہر ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھیں اور دعائے مغفرت کریں والسلام آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago