پنجاب حکومت کا پیرالمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے25لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے پنجاب حکومت نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے . نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا .

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حیدر علی کو انعام سے نوازیں گے، ان کے اعزاز میں پنجاب حکومت بڑی تقریب کا اہتمام بھی کرے گی . حیدر علی نے گول میڈل جیتنے کے بعد پنجاب حکومت اور وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا خصوصی شکریہ اداکیا تھا . حیدر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت ہم سے ہمیشہ تعاون کرتے رہے ہیں . میں اس مرتبہ پنجاب کے وزیر رائے تیمور خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے ایک ہفتے کے کیمپ کا انتظام کیا اور اس دوران ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ اور کووڈ 19 ٹیسٹ کے تمام اخراجات برداشت کیے . . .

متعلقہ خبریں