پنجاب حکومت کا پیرالمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے25لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے پنجاب حکومت نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حیدر علی کو انعام سے نوازیں گے، ان کے اعزاز میں پنجاب حکومت بڑی تقریب کا اہتمام بھی کرے گی۔

حیدر علی نے گول میڈل جیتنے کے بعد پنجاب حکومت اور وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا خصوصی شکریہ اداکیا تھا۔ حیدر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت ہم سے ہمیشہ تعاون کرتے رہے ہیں۔ میں اس مرتبہ پنجاب کے وزیر رائے تیمور خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے ایک ہفتے کے کیمپ کا انتظام کیا اور اس دوران ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ اور کووڈ 19 ٹیسٹ کے تمام اخراجات برداشت کیے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago