جلد سرپرائز دیں گے، ترین گروپ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ کے ارکان سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے رابطے ہوئے ہیں . بلاول بھٹو نے جہانگیر ترین گروپ کی پی پی میں شمولیت کے لیے مخدوم خاندان کو ٹاسک سونپ دیا .

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں . جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت کی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا ہے . جبکہ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جہانگیر ترین گروپ سے رابطے میں ہے اور جلد سرپرائز دیں گے . یہاں واضح رہے کہ 06 اپریل2021ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کی جانب سے ملکی سیاست کے حوالے سے بڑی خبر دی گئی تھی . . سینئر پی پی خاتون رہنما کا دعویٰ تھا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ترین ساتھی جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے . شہلا رضا کے مطابق جہانگیر ترین آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے بھی کراچی میں اہم ملاقات کریں گے . ملاقات کے دوران جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے . شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو پھر نہ بزدار رہے گا نہ ہی نیازی . واضح رہے کہ شوگر اسکینڈل میں نامزد تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے ترین گروپ بھی سامنے آیا، یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ جہانگیر ترین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں اور وہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں، تاہم بعد ازاں جہانگرین ترین نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کیساتھ مل کر شریف خاندان کیخلاف جدوجہد کی، وہ کسی صورت ن لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے . . .

متعلقہ خبریں