جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کا معاملہ; میں نے پہلے بھی ایسے ہی دو تین بندے مارے ہیں۔ ڈرائیور

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو زہر دئے جانے کے کیس میں ڈرائیور اور دیگر ملازمین کی آپسی گفتگو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی احسان شوکت کے مطابق جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں دو ملا زمین محمد رمضان اور غلام عباس نے بتایا کہ ہمارے دیگر گھریلو ملازمین کک محمد اقبال،ڈرائیور اقبال،گارڈ دولت بازاورڈرائیوررانا وقار علی باتیں کررہے تھے کہ ہم مالکان کے دونوں بچوں کو کھانے میں زہر ملا کردے رہے ہیں۔
آحل تو بچ گیا مگر آرش نہیں بچے گا۔ جبکہ ڈرائیوراقبال نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ایسے ہی دو تین بندے مارے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کو انہوں نے کھانے یا مشروب میں زہر ملا کردیا ہے۔

جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ٹیک سوسائٹی سے 4 ملزمان سمیت 5 گھریلو ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

حراست میں لیے گئے ملازمین میں خانساماں محمد اقبال،ڈرائیور وقار،سکیورٹی گارڈ دولت باز ،ڈرائیور اقبال اور محمد رمضان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آئی کہ بچوں کو زہر دیا گیا جس پر ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ بچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔
زہر سے متاثر ہونے والے دونوں بچوں 9 سالہ آحل اور 8 سالہ آرش کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اہل خانہ کے مطابق اب دونوں بچے تندرست ہیں اور گھر پر ہیں جہاں ان کی مزید دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 31 اگست کو جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago