آئی جی پنجاب سے معاملات طے پاگئے، پولیس عمران خان کو سیکیورٹی دینے پر تیار ہے، فواد چوہدری


لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں، آج عدالت میں پیش کرینگے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل نہیں ہورہی شہباز شریف اس ملک کی تباہی کے ذمہ ہیں پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کردی ہے ، لوگ بچوں کو پیدل اسکول چھوڑنے جاتے ہیں کیونکہ پیٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں، لیکن حکومت دن رات عمران خان کے پیچھے لگی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں آج امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اسکا تمام کریڈٹ جاتا ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ عدالتی حکم پر رات کو ہماری ملاقات ہوئی، آج جو حل تلاش کیا عدالت میں بتائیں گے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے ، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں ، پنجاب پولیس عمران خان کو سکیورٹی دینے کے لیے تیار ہے۔
بعدازاں فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوکر بتایا کہ ہم نے کل آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کی، تین اہم معاملات پر بات ہوئی، پہلا معاملہ عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق تھا، ہم نے عمران خان کی سیکیورٹی پر بات چیت کی، پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دیں گے، دوسرا معاملہ اتوار کے جلسے کا تھا ہم اتوار کے بجائے پیر کے روز لاہور میں جلسہ کریں گے، ہم ریلی نہیں نکالیں گے، ہم جلسے کے لیے پانچ دن پہلے انتظامیہ کو آگاہ کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے صرف 133 پولیس اہلکاروں پرتحفظات ظاہر کئے، ہم چاہتے ہیں پولیس کی جانب سے زیادتی کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ تک محفوظ آنے کی اجازت دی جائے۔
آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کا ایک فوکل پرسن ہو گا، ہم نے کہا ہے کہ کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ اگر ہم کوئی سرچ آپریشن کریں تو کوئی رکاوٹ نہ ہو، سرچ وارنٹ آنے کےبعد ہمیں قانونی کارروائی کی اجازت ہونی چاہیے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ اگر سرچ وارنٹ آتاہے تو ہم ان کی کمیٹی سے بات کریں گے اور انہیں عمل درآمد کی ہدایت کی جائے، ہم عدالت کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ میرٹ پر تفتیش ہوگی، کسی بے گناہ کو ملوث نہیں کریں گے، میں گارنٹی دیتا ہوں انتقامی کارروائی نہیں ہوگی ، یہ اپنا کوئی فوکل پرسن بنادیں اس سے ڈسکس کرلیں گے۔

Recent Posts

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

4 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

21 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

31 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

45 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

48 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

55 mins ago