اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست دان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔وزیر قانون نذیر تارڑ نے چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔ ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دو ادوار ایسے بھی گزرے جن میں آمرانہ راج تھا اور آئین معطل تھا۔ کیا سیاستدان خود ان قوتوں کے آنے کی راہ ہموار نہیں کرتے؟
نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اپوزیشن آج اجلاس میں دعوت کے باوجود نہ آئی۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپوزیشن آتی تو اچھا پیغام جاتا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…