اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہیں، جب تک ٹیکس نہیں دیں گے ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا، حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چیزیں ملک میں تیار ہوں۔
ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کوئی ایساملک ترقی نہیں کرتا جہاں چھوٹا طبقہ امیراورباقی غریب ہوں، بھارت میں چھوٹا طبقہ امیر ہوگیا ہے اور باقی غربت کی انتہا ہے جبکہ چین نے لوگوں کو غربت سے نکال لیا اور سپر پاور بن گیا لیکن بھارت وہیں کھڑا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ماضی میں کمزور طبقے کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنی، پاکستان میں تنخوا دار طبقے کا کسی نے نہیں سوچا، ہمارا سسٹم ایسا ہوگیا ہے کہ سہولت کے بجائے رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے، ایف بی آر میں مسلسل اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں، کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ یہ ایک جدوجہد کا نام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب معیشت ترقی کرے گی تو قرضے اتار سکیں گے، برآمدات نہیں بڑھیں گی تو دولت کیسے بڑھے گی؟ ماضی میں کسی نے ایکسپورٹ بڑھانے کا نہیں سوچا، جب تک ٹیکس نہیں دیں گے ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا، آپ ٹیکس دے کر حکومت کی مدد کریں، آپ ٹیکس نہیں دیں گے تو حکومت کیسے آپ کی مدد کرے گی، ضروری ہے حکومت آسانیاں پیدا کرے اور عوام ٹیکس دیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…