لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔ انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سیکیورٹی کے لیے بھی درخواست دائر کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے اور تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے۔عمران خان آج شام عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوں گے۔ ان کی روانگی سے پہلے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی کال بھی دے دی گئی۔ کارکن عمران خان کی عدالت روانگی کے وقت ہمراہ ہوں گے۔
پولیس نے مال روڈ پر دو بڑے کنٹینر لگا کر راستے سیل کردیے۔ مال روڈ سے زمان پارک کی جانب کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ تک بحفاظت پہنچنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ درخواست عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ اسد عمر، عمر ایوب سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…