کراچی میں کہیں بارش، کہیں ژالہ باری


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پر گہرے بادلوں کا صبح سے راج ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں بوندا باندی ہونے جبکہ ملیر میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، گلستانِ جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہو رہی ہے۔
پورٹ قاسم، اورنگی ٹاؤن، گلشنِ معمار کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں، جن کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت بننے والے گرج چمک کے بادل اونچائی پر بنتے ہیں، اس وقت بالائی سطح پر درجۂ حرارت بہت کم ہوتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش آئس کے کرسٹل میں تبدیل ہوتی ہے، یہ آئس کرسٹل زمین پر ژالہ باری کا سبب بن رہے ہیں۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے اس حوالے سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر بدستور اثر انداز ہو رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے اس سسٹم کے باعث کراچی میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ میں 20 مارچ تک گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ خیر پور، سکھر، گھوٹکی اور دیگراضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی، تھر پارکر، بدین اور ٹھٹھہ میں آج سے 20 مارچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں 3 روزکے دوران درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

40 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

50 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago