اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں جاری سیشن کورٹ کے وارنٹ گرفتاری کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ لاہور سے ہی عمران خان کی بائیو میٹرک کرائی گئی جس کے بعد سماعت شروع ہوئی۔
عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں توقع نہیں کر رہا تھا آپ یہاں ہوں گے۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں نے اس عدالت کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کے سامنے رکھا تھا، اس عدالت نے جو فیصلہ دیا تھا ٹرائل کورٹ نے اس کو نظر انداز کیا۔
عدالت نے کہا کہ بائیو میٹرک سمیت مختلف اعتراضات بھی ہیں اس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بائیو میٹرک ہم نے لاہور سے کرالی ہے۔ اس پر عدالت نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دئیے اور عمران خان کے وکلا کو بائیو میٹرک رسید فراہم کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے کہا کہ اس عدالت نے انڈرٹیکنگ اور شورٹی سے متعلق ٹرائل کا کہا تھا کہ وہ اطمینان کرکے آرڈر کریں، کیوں ٹرائل کورٹ نے انڈر ٹیکنگ منظور نہیں کی؟
خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے لاہور کے واقعہ کو مدنظر رکھ کر انڈر ٹیکنگ منظور نہیں کی، میں نے کہا تھا کہ لاہور واقعہ سے متعلق کارروائی وہاں ہو رہی ہے۔عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ کی انڈرٹیکنگ ابھی بھی موجود ہے ؟ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جی عمران خان کی انڈرٹیکنگ ابھی بھی موجود ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں نے ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر سیکیورٹی سے متعلق کہہ دیا ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے سیشن جج کو بھی اس حوالے سے کہہ دیا ہے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کل عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، عمران خان کو صرف یہ خطرہ ہے کہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے، حکومت کے پاس بھی اس حوالے سے معلومات ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیشن کورٹ یقینا آپ کی پیشی پر سیکیورٹی کو مد نظر رکھیں گے، انڈرٹیکنگ کا مطلب عدالت کے سامنے بیان ہے اگر خلاف ورزی ہو تو توہین عدالت ہوگی۔
عمران خان نے کل سیشن کورٹ پیشی کے لیے عدالت میں انڈرٹیکنگ دی ہے جسے ہائیکورٹ نے تسلیم کرلیا۔بعد ازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوج داری کارروائی کے کیس میں سیشن کورٹ کے وارنٹ گرفتاری کے حکم پر عمل درآمد روکتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عمران خان کل عدالتی وقت کے اندر پیش ہوں، عمران خان اگر پیش نہیں ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔عدالت نے حکومت سمیت تمام فریقین کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس سیکیورٹی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کرے، عمران خان کل عدالتی اوقات کے دوران ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائیں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس سیکیورٹی مہیا کرے۔
قبل ازیں رجسٹرار آفس نے عمران خان کے انڈر ٹیکنگ پر اعتراضات عائد کردیے تھے جس کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی تھی، آج اعتراضات ختم ہونے پر درخواست کی سماعت ہوئی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago