تاپسی پنوں نے ماڈلنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ چونکا دینے والا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنوں اداکارہ بننے سے قبل ماڈلنگ کی دنیا میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن نا خوشگوار واقعے نے انہیں فیصلہ بدلنے پر مجبور کردیا۔
اداکارہ نے بتایاکہ اپنے زمانہ طالب علمی میں تو انہوں نے مس انڈیا مقابلہ 2008 میں بھی قسمت آزمائی کی اور وہاں ٹاپ 28 میں شامل رہیں لیکن یہ تجربہ تاپسی کے لیے کچھ زیادہ خوشگوار نہیں تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں پر ٹرائل کے دوران اقرباء پروری اور سفارش عروج پر تھی۔

تاپسی کے مطابق وہاں کے ایک ڈیزائنر نے تو ان کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہاں پر نہیں ہونا چاہیے، ماضی کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہلی سے منتخب ہونے والی تین لڑکیوں میں سے وہ ایک تھیں اور اس کے بعد انہیں پروفیشنل ماڈلز کے خلاف مقابلے میں جانا تھا۔
پروفیشنلز سے تقابل کے دوران انہیں اندازہ ہوا کہ وہ تو ان کے مقابلے میں ناتجربہ کار اور شوقیہ اس فیلڈ میں آئی ہیں اور صرف فوٹو شوٹس کیے ہیں۔ جبکہ نہ تو انہوں نے ٹیلی ویژن ایڈ میں کام کیا اور نہ ہی ریمپ پر واک کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران تاپسی کا مزید کہنا تھا کہ مقابلہ حسن کے گرومنگ پیریڈ کے دوران انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ اس شعبے میں وہ کام نہیں کرسکتیں۔
وہاں پر ہم سے واک کروایا جاتا اور یہ سکھایا جاتا تھا کہ کیسے مسکرایا جاتا ہے، اس زمانے میں ڈیزائنر ہیمنت ترویدی ماہر ٹیچر ہوا کرتے تھے اور انہوں نے ہی میری توہین کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں تمہیں کبھی ٹاپ 28 میں نہ آنے دیتا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

4 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

8 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

13 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

14 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

19 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

23 mins ago