لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی .

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے 172 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کیا .

لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے . وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 28، سکندر رضا 23، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10 اور فخر زمان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .

کپتان شاہین شاہ آفریدی 11 اور ڈیوڈ ویزے 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے .

پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 2 جبکہ وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد 1،1 وکٹ حاصل کر سکے .

اسے سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے .

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .

بھانوکا راجاپکشا 25 اور حسیب اللہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے .

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی .

. .

متعلقہ خبریں