اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل سیزن 8 کے گزشتہ ایک میچ میں ملتان سطانز کے کپتان محمد رضوان کی جانب سے مبینہ بیٹنگ ویب سائٹ کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز کے فرنچائز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی
دو یا تین سالوں سے پی ایس ایل فرنچائز ز کیساتھ معاہدے کر رہی ہے . تمام ضروری کارروائی پوری کرنے اور بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی کنٹریکٹ کیا گیا تھا .
اگر ہمارا کوئی پلیئر اسے مناسب نہیں سمجھتا تو ہمیں اس کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، ملتان سلطانز کا اسکواڈ فیملی کی طرح ہے . خیال رہے کہ کوالیفائر میچ میں محمد رضوان اپنی جرسی پر ٹیپ لگا رکھی تھی ، جس پر شائقین بھی سوال اٹھا رہے ہیں لیکن حتمی جواب ابھی تک نہیں مل سکا تھا، سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ محمد رضوان نے مبینہ طور پر ٹیم سپانسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لوگو کو چھپایا ہوا ہے، واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی ایس ایل میں سٹے کی ویب سائٹ اور کرپٹو کرنسی کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو خط بھی لکھاگیا تھا .
. .