زمان پارک آپریشن؛ پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل، درجنوں پی ٹی آئی کارکن گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کیمپس اکھاڑ پھینکے۔پولیس کا لاہور میں عمران خان کے گھر زمان پارک میں آپریشن جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور خود کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔
زمان پارک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ۔ پولیس کے ساتھ واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے کیمپس اکھاڑ دیے اور بیریئرز و کنٹینرز ہٹادیے۔
گھر سے اسلحہ برآمد
پولیس نے گھر سے اسلحہ برآمد کرلیا، جن میں 16 رائفلیں شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان کو یہ اسلحہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے منصب سے ہٹنے کے بعد یہ اسلحہ واپس نہیں کیا۔
آپریشن سرچ وارنٹ پر کیا گیا
پولیس کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے کہ آپریشن سرچ وارنٹ کے بعد کیا گیا۔ سرچ وارنٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابہر گل نے جاری کیا تھا۔

عمران خان کے گھر کے باہر سے درجن بھر کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارکنوں کی طرف سے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے کارکنوں کو قابو کرنے کےلیے شیلنگ کی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی اور تصاویر میں نظر آنے والے مشتعل افراد کو گرفتار کیا گیا۔ زمان پارک میں موجود کارکنوں کی شناخت کا عمل کیا جائے گا اور لاہور پولیس پر حملہ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔

Recent Posts

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نے جنسی ہراساں کیا ، اداکارہ ممیا شاجفر

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ممیا شاہ جفر کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے…

6 mins ago

’’ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا، وہ انٹرنیشنل میں نہیں چل سکتا ‘‘سلمان بٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نوجوان اوپنر صائم ایوب اور…

21 mins ago

راولپنڈی؛ جنازے میں جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔…

31 mins ago

گوری لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصاویر وائرل، صارفین کی برہمی پر محسن عباس کا ردعمل بھی آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارمحسن عباس حیدر کی غیر ملکی ماڈلز…

33 mins ago

بھارتی اداکار و سیاستدان نے ساتھی خاتون اداکارہ کو سب کے سامنے دھکا دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی تیلگو سنیما کے اداکار و سیاستدان ننداموری بالاکرشن نے ایک تقریب…

36 mins ago

’بدو بدی‘ گرل کی نازیبا لیک ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ’بدو بدی‘ گانے میں اپنے ایکسپریشنز سے راتوں رات وائرل ہونے والی…

39 mins ago