بالی ووڈ کے وہ 5 بڑے ستارے جن کی زندگی شادی کے بعد بدل گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے وہ 5 بڑے سٹارے جن کی زندگی شادی کے بعد بدل گئی اور عروج پر پہنچ گئے .

پرانے وقتوں کی کہاوت ہے کہ شوبز انڈسٹری سٹارز جیسے ہی شادی کرتے ہیں تو وہ اپنی شہرت اور سٹارڈم کھو دیتے ہیں،لیکن اب یہ کہاوت درست نہیں رہی .

ماضی کے برخلاف اب سلیبریٹیز کے لیے شادی ایک آپشن ہے اور بہت ساروں نے تو شادی کے بعد ہی اپنے کیریئر کا عروج پایا ہے، یہاں ایسے اداکاروں کی ایک فہرست ہے جن کی قسمت شادی کے بعد بدلی اور وہ عروج پر پہنچ گئے .

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے کیرئیر کے شروع میں ہی جیا بچن سے فلم زنجیر کے بعد شادی کر لی، بس پھر کچھ ہی عرصے میں امیتابھ بچن لیوِنگ لیجنڈ بن گئے، "چینی کم"، "پا" اور "محبتیں"نے تو انہیں سپر سٹار سے بڑھ کر اسٹیٹس دیا .

شاہ رخ خان

ان سب کی فہرست میں سب سے پہلے کنگ خان ہیں . جی ہاں شاہ رخ خان ہیں، جنہوں نے دہلی میں کئی کھیل پیش کیے جس کے بعد وہ قسمت آزمائی کے لیے ممبئی پہنچے اور جدوجہد کی . وہ ہٹ ٹیلی ویژن شوز جیسے "فوجی" اور "سرکس" سے مشہور ہوئے . گو کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنے کا نہیں سوچا تھا لیکن جب بھی اس کی کوشش کی تو ناکام رہے، جس کے بعد انہوں نے گوری چھبر سے اکتوبر 1991 میں شادی کرلی اور یہیں سے قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور لگاتار کامیاب فلمیں کرنے لگے . شادی کے چند ماہ بعد 1992 میں دیوانہ سائن کی، تاہم شہرت کی بلندیوں کا آغاز "ڈر"، "بازی گر" اور "انجام" سے ہوا . پھر کیا تھا "دل والے دلہنیاں لے جائیں" گے نے تو انہیں بام عروج پر پہنچا دیا .

اسی طرح بالی ووڈ کے ایک اور سٹار ریتک روشن کا معاملہ ہے . انہوں نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا تھا کہ سوزانے انہیں کئی حوالے سے تبدیل کیا . ریتک نے اپنی کامیابیوں کا مکمل کریڈٹ اپنی سابقہ اہلیہ سوزانے خان کو دیا . اس سے قبل ان کی متواتر کئی فلمیں جیسے "فضا" اور "مشن کشمیر" فلاپ ہوئیں، لیکن شادی کے بعد انہوں نے "کوئی مل گیا"، "جودھا اکبر"، "کرش"، "گزارش"، "زندگی نہ ملے گی دوبارہ" اور "اگنی پت" جیسی کامیاب فلمیں کیں، جس نے انہیں عروج پر پہنچا دیا .

اکشے کمار

جی ہاں چوتھے نمبر پر اکشے کمار آتے ہیں . انہوں نے بھی ہمیشہ یہ کہا کہ" شادی کے بعد ان کے کیریئر میں اٹھان آئی، ٹوئنکل کھنہ سے شادی اکشے کے لیے کامیابی کی کنجی ثابت ہوئی، ایک انٹرویو میں اکشے نے تسلیم کیا کہ "انہیں اصل عروج میری لکشمی کے میری زندگی میں آنے کے بعد ملا" . ان کے مطابق شادی کے بعد "ہیرا پھیری"، "آوارہ پاگل دیوانہ"، "گرم مصالحہ" کے بعد انڈسٹری میں ان کی مانگ بے پناہ بڑھ گئی اور انہیں فلم فیئر نامزدگی سمیت کئی ایوارڈز ملنے لگے .

بالی ووڈ انڈسٹری کے نئے آنے والے اداکاروں میں یہ اعزاز ایوشمان کھرانہ کو ملا، 2011 میں ان کی شادی بچپن کی دوست طاہرہ کیشپ سے ہوئی، بس پھر ان کی زندگی بدل گئی، وہ وی جے، ٹیلی ویژن میزبان اور ریڈیو ڈی جے کا کام کیا کرتے تھے لیکن شادی کے بعد 2012 میں ان کا بالی ووڈ کیریئر کی شروعات ہوئی اور پہلی فلم یامی گوتم کے ساتھ "وکی ڈونر" کی، اب ان کا شمار بھی شادی کے بعد کامیابی حاصل کرنے والوں میں ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں