زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، رانا ثناء اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراؤ ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہو گیا ہے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائے گا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے۔

Recent Posts

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

15 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

41 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

50 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

53 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

1 hour ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

1 hour ago