” عمران خان کہتاہے میرے گھر میں جادوگرنی کے علاوہ کوئی نہیں تو پھر کیا اندر سے جنات فائرنگ کر رہے ہیں “
کراچی (قدرت روزنامہ)پولیس کا زمان پارک میں جاری گرینڈ آپریشن مکمل ہو گیاہے ، پولیس تجاوزات ہٹانے کے بعد واپس روانہ ہو چکی ہے لیکن اس دوران کئی اہم واقعات بھی دیکھنے میں آئی جن میں مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ اور پٹرول بم بھی پھینکا گیا .
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی زمان پارک میں جاری صورتحال کو ٹی وی پر دیکھا اور جب پریس کانفرنس کیلئے آئے تو تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ ”عمران خان کہتاہے کہ میرے گھر پر جادوگرنی کے سوائے کوئی نہیں ہے ، جب پولیس گئی تو اندر سے فائر ہو رہے ہیں، اندر اگر کوئی نہیں ہے توپھر اندر سے جنات فائر کر رہے ہیں؟، پولیس کہہ رہی ہے کہ اندر سے سٹریٹ فائر کر رہے ہیں، اس ملک میں ہو کیا رہاہے .
“
عمران خان کہہ رہا ہے گھر میں صرف بشریٰ بی بی ہے.
— 𝔍𝔞𝔳𝔢𝔡 ℑ𝔮𝔟𝔞𝔩 (@javedeqbalpk1) March 18, 2023
کیا گھر کے اندر سے پولیس پر فائرنگ جادوگرنی کے جنات کررہے ہیں ؟ شرجیل میمن 😜🤣 pic.twitter.com/uS6PHcTHbU
یاد رہے کہ عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تاہم انہیں قافلے سے الگ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ لاہور میں زمان پارک پر پولیس نے گرینڈ آپریشن بھی کیا جس دوران تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیاہے .
. .