” عمران خان کہتاہے میرے گھر میں جادوگرنی کے علاوہ کوئی نہیں تو پھر کیا اندر سے جنات فائرنگ کر رہے ہیں “

کراچی (قدرت روزنامہ)پولیس کا زمان پارک میں جاری گرینڈ آپریشن مکمل ہو گیاہے ، پولیس تجاوزات ہٹانے کے بعد واپس روانہ ہو چکی ہے لیکن اس دوران کئی اہم واقعات بھی دیکھنے میں آئی جن میں مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ اور پٹرول بم بھی پھینکا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی زمان پارک میں جاری صورتحال کو ٹی وی پر دیکھا اور جب پریس کانفرنس کیلئے آئے تو تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ ”عمران خان کہتاہے کہ میرے گھر پر جادوگرنی کے سوائے کوئی نہیں ہے ، جب پولیس گئی تو اندر سے فائر ہو رہے ہیں، اندر اگر کوئی نہیں ہے توپھر اندر سے جنات فائر کر رہے ہیں؟، پولیس کہہ رہی ہے کہ اندر سے سٹریٹ فائر کر رہے ہیں، اس ملک میں ہو کیا رہاہے۔“

یاد رہے کہ عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تاہم انہیں قافلے سے الگ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ لاہور میں زمان پارک پر پولیس نے گرینڈ آپریشن بھی کیا جس دوران تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیاہے ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago