میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، اعتزاز احسن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی، چیف جسٹس کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ زمان پارک رہائشی علاقہ ہے، وہاں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف اس قسم کا آپریشن! ہم سب کو سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خام خیالی ہے، سیاست سے کوئی ختم نہیں ہوتا، یہ نہیں ہوسکتا آپ دعا کریں اور عمران خان غائب ہو جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں بہت سی مثالیں موجود ہیں، سیاست میں ایلیمینیٹ کوئی نہیں ہوتا۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

4 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

17 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

25 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

41 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

45 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

56 mins ago