زمان پارک آپریشن، پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب اور دیگر پر توہین عدالت کا کیس کرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کارکن فائنل تحریک کے لئے تیار رہیں عمران خان کے پیغام کا انتظار کریں،آئی جی اور نگران حکومت مریم نواز کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،آئی جی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کوئی حیثیت نہیں،پنجاب حکومت بہت بڑی بدمعاش ہے،

آئی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے زمان پارک سے اینٹی ٹینک اور دیگر اشیا ء برآمد نہیں کیں،پنجاب کا موجودہ وزیر اعلی چاہتا ہے کہ لاشیں گریں کیونکہ وہ انتخابات کی مہم کی اجازت نہیں دے رہا،مذاکرات کی کوشش مریم نواز گروپ خراب کر رہا ہے، مذاکرات کے بغیر مسائل کا کوئی حل نہیں،مہنگائی عروج پر ہے، خارجہ اور معاشی پالیسی تباہ ہو گئی ہے،ان کو صرف ایک بات تنگ کر رہی کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کرنا ہے؟ایک خاتون نے تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہائی جیک کر لیا ہے،زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، وہاں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا،زمان پارک میں جو ہوا اس سے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں . حماد اظہر، ڈاکٹر شیریں مزاری،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس فواد چوہدری نے کہا کہ ہم زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن تمام راستے بند ہیں، آرٹیکل 15 شہریوں کو آزاد نقل و حرکت کا حق دیتا ہے .

زمان پارک میں آپریشن کے دوران عمران خان کی اہلیہ،ہمشیرہ اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا، ہم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے لیکن واپس آنا پڑا،آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے،مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کی اس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے . انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کے طور پولیس کی جانب سے جسے نامزد کیا گیا لیکن اسے بھی آپریشن کی اطلاع نہیں کی گئی،

ہم نے انہیں صبح کہا تھا اس کی اطلاعات ہیں جو غلط ہوگا،عدالت میں کہا گیا کہ سرچ وارنٹ کے ساتھ سرچ کیا جائے گا تو ہم نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کریں گے لیکن انہوں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا،شیر گھر سے نکلا تو گیدڑوں اور بھیڑیوں نے حملہ کر دیا،ہم آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے . انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں مریم نواز اور مریم اورنگزیب توشہ خانہ کی سب سے بڑی ملزم نکلیں . انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں