اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں، عمران خان کی جج سے درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی درخواست منظور کی . جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گاڑی ہونے کے بعد شدید لاٹھی چارج ہوا، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی گاڑی واپس دروازے کی جانب موڑی گئی .

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط اْن کی گاڑی میں لے لیے جائیں جس کے بعد عدالت نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی اجازت دی . نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا سٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں .

. .

متعلقہ خبریں