نور مقدم کیس، ظاہر جعفرشراب نوشی کا عادی تھا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم ظاہر جعفر نے ڈرامہ شروع کر دیا تھا، چیف ایگزیکٹو تھراپی ورکس کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کے کیس میں تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر ظہور نے انکشاف ہے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم ظاہر جعفر نے ڈرامہ شروع کر دیا تھا،اس سے قبل وہ بالکل نارمل تھا۔تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر ظہور نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظاہرجعفر پاگل نہیں لیکن شراب نوشی کا عادی تھا، میں نے ظاہر جعفر کے والدین کو کہا کہ اسے جلد از جلد ہسپتال داخل کرایا جائے، مگر ظاہر جعفر کے والدین نے میری بات نہیں سنی۔ڈاکٹر طاہر ظہور نے

بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا، وہ پاگل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر سے پوچھا کہ ظاہر جعفر کے پاس کوئی اسلحہ تو نہیں تاہم انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ ظاہر جعفر کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے۔تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر ظہور نے کہاکہ ذاکر جعفر نے ہمیں کہا کہ تھراپی ورکس کے ورکرز کو لے کر جائیں اور ظاہر جعفر کو دیکھیں، جب تھراپی ورکس کی ٹیم پہنچی تو گھر کے نیچے مجمع لگا ہوا تھا جہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ 2 دن سے دروازہ نہیں کھولا جا رہا۔ڈاکٹر طاہر ظہور نے کہا کہ میں نے ذاکر جعفر سے پھر پوچھا کہ ظاہر جعفر کے پاس اسلحہ تو نہیں جس پر مجھے ذاکر جعفر نے بتایا کہ اسلحہ نہیں ہے لیکن ظاہر جعفر غصے میں ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر وامق ریاض نے کہا کہ ہم جب گھر پر گئے تو دروازہ بند تھا، ذاکرجعفر نے ہمیں کہا کہ دروازہ توڑ کر کمرے کے اندر چلے جائیں، ہم سیڑھی لگا کر کمرے کے اندر گئے، گھر کے اندر نور مقدم کی لاش دیکھ کر بتایا کہ اندر قتل ہوا ہے۔ڈاکٹر طاہر ظہور نے کہا کہ تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ موجود ہے، میں نے ذاکر جعفر کو کال کر کے کہا کہ اندر تو لاش پڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذاکر جعفر کا ردعمل تھا کہ شاید شراب پی لی ہوگی اس لیے قتل ہو گیا ہو گا، ایسی خبر اگر کسی بھی والد کو بتائی جائے تو اس کی ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں۔طاہر ظہور نے کہا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ظاہرجعفر نے ڈرامہ شروع کر دیا تھا لیکن اس سے قبل وہ بالکل نارمل تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے 2 افراد زخمی ہوگئے اور 3 پیچھے رہ گئے تھے، یہ کوئی فلم نہیں کہ ظاہرجعفر کو 2 منٹ میں پکڑ لیتے۔

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

5 hours ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

5 hours ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

5 hours ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

6 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

6 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

7 hours ago