پنجاب حکومت نے عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے اس کے کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے پیش نظر 15 ستمبر کے بعد نان فارما سوٹیکل انٹروینشن کے اطلاق کا فیصلہ کرلیا گیا اور محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔15 ستمبر کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی

گئی ہے، 15 ستمبر تک ویکسین لگانے کی مہلت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پابندیوں کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات،شیخوپورہ، سیالکوٹ اور بھکر پر ہو گا۔سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق 15 ستمبر تک بس سٹینڈز، ٹکٹ آفس، ریسٹ ایریا اور ریلوے اسٹیشنوں پر آگہی مہمات چلائی جائیں گی، اس مرحلے میں عوام کو کسی سہولت سے روکا نہیں جائے گا صرف آگہی دی جائے گی۔ پابندیوں کو مختلف مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا اور مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسی نیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبرتک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں،میٹرو، بی آرٹی، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا جبکہ محکمہ تعلیم سے منسلک افراد(اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف)30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔سیکرٹری عمران سکندر نے مزید بتایا کہ کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بکنگ کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن لگوانا ضروری ہو گا جبکہ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز مکمل کروائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین اور تمام قومی شاہراہوں پر سفر کے لئے15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کر نے والے افراد کے لئے 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگاوانا لازم ہے۔عمران سکندر بلوچ نے کہا کسی قسم کی سہولت دینے سے انکار نہیں کیا جائے گا بلکہ ویکسی نیشن لگوانے کی ہدایت دی جائے گی، ٹریفک، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہو گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago