سبینہ فاروق کو ڈرامے میں منفی کردار ادا کرنے پر دھمکیاں ، اداکارہ کھل کر بول پڑیں


کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ سبینہ فاروق کو ڈرامے میں منفی کردار ادا کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں . منفی کردار ادا کرنے والے اداکار کو مداحوں کی جانب سے سراہا بھی جاتا ہے، تاہم اگر صارفین ڈرامے میں اداکاری کی بنا پر اس اداکار کو دھمکانے، نفرت یا اداکار کے حوالے سے جعلی مواد پوسٹ کرنے لگے تو یہ یقینی طور پر ناقابل قبول ہے .

اسی طرح کا واقعہ معروف ڈراما تیرے بن کی اداکارہ سبینہ فاروق کے ساتھ پیش آیا .

سبینہ فاروق نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ انہیں ان کے کردار کے حوالے سے دھمکیاں دی جارہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر جعلی اور بیہودہ مواد ڈالا جارہا ہے، اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے، حیا صرف ایک کردار ہے .

اداکارہ نے ڈرامے کے کردار اور اداکار کے درمیان فرق نہ سمجھنے والے افراد سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں درخواست کرتی ہوں کہ اپنا غصہ مجھ پر نکالنا بند کریں اور میں ان لوگوں پر لعنت بھیجتی ہوں جو جعلی یوٹیوب ویڈیوز بنا کر کماتے ہیں، اگر میں اتنی بری ہوں تو مجھے فالو کرنا بند کریں اور ڈرامے میں حیا کے کردار نہ دیکھیں، اگر مجھے مزید کوئی دھمکی دی گئی تو میں نام اور ان کے یوٹیوب چینلز ظاہر کرکے سب کو دکھاﺅں گی اور پوسٹ کروں گی .

. .

متعلقہ خبریں