12 رنز کا دفاع،حسن علی نے زمان خان کے لیے لاہور قلندرز سے بڑی درخواست کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں لاہور قلندرز نے اپنی حریف ٹیم ملتان سلطان کو ایک رنز سے شکست دے کر دوسری بار فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے . اس حوالے سے حسن علی لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان کیلئے لاہور قلندرز انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کر دیا .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن علی نے کہا ہے کہ زمان خان نے ملتان سلطانز کیخلاف فائنل میچ کے آخری اوور میں 12رنز کا دفاع کیا ، ان کی شاندار کارکردگی پر زمان خان کو ایک کنال کا گھر تحفے میں دیں . انہوں نے لاہور قلندرز کو جیت پر مبارکباد بھی دی .

. .

متعلقہ خبریں