لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور زمان پارک میں پیش آئے گزشتہ روز کے واقعات سے متعلق ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما نے لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی۔فواد چوہدری نے لکھا کہ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابلِ معافی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا ہے کہ تمام پولیس افسران جو غیر قانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث ہوئے، ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…