شاہد آفریدی نے عمران خان کے بارے میں بیان کی حقیقت بتا دی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے متعلق اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان پر وضاحت دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کل سے سوشل میڈیا پر میرے نام سے عمران خان کے لیے ایک بیان چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس کی خبر ہے، جو بھی یہ کر رہا ہے وہ بہت ہی گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
’الحمد لِلّٰہ جو کہنا ہوتا ہے اسے کہنے کی ہمت ہے‘
سابق کپتان نے کہا کہ میں اس سیاست میں پڑنا چاہتا ہوں، نہ اس کا حصہ ہوں، الحمد لِلّٰہ مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ جو مجھے کہنا ہوتا ہے میں خود سے کہہ سکتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے کہیں بھی دکھا دیا جائے کہ میں نے عمران خان کے حوالے سے کوئی بات کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ براہِ مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے جو عوام اور پاکستان کی خدمت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتاری دے دینی چاہیے تاکہ ملک کے مسائل میں کمی آ سکے۔

Recent Posts

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

6 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

28 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

29 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

31 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

34 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

39 mins ago