قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے کہ میں نے کبھی قانون نہیں توڑا, قوم سے پوچھتا ہوں کہ میرا جرم کیا ہے : عمران خان


لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران مجھے گرفتار کر کے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، میچ فکسنگ میں میرا نام کبھی نہیں آیا, قوم سے پوچھتا ہوں میرا جرم کیا ہے.
 سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پیشی سے قبل گھر والوں کو خدا حافظ کہہ کر گیا تھا، اندازہ تھا مجھے قتل کر دیں گے یا گرفتار کر لیں گے۔کارکن مرنے کیلئے تیار ہو گئے مگر مجھے گرفتاری نہیں دینے دی۔ قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے کہ میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، مجھ پر بغاوت سمیت 96 مقدمات بنا دیئے گئے۔ کیس وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود مجرم ہیں۔ قوم ان کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تو گوگل پر دیکھ لے۔ نوازشریف کی چوری کا عالمی اخباروں اور کتابوں میں ذکر ہے۔ زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا، 25 مئی واقعے کے ذمہ داروں کو پنجاب میں لگا دیا گیا۔ کل میری عدم موجودگی میں میرے گھر میں لوٹ مار کی گئی، میرے تالے توڑے گئے،گھر کے اندر شیلنگ کی گئی، ہم انتخابی مہم شروع کرنے لگے تو حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی،یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہےہیں،حکمران مجھے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیںِ، یہ لوگ 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 میں ہار چکے ہیں۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

9 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

15 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

21 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

34 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

47 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

55 mins ago