ان کا پلان تھا عدالت کے باہر انتشار ہو، میں گاڑی سے نکلوں اور قتل کر دیا جائے، عمران خان


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 22مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماع ایک ریفرنڈم ہوگا، اگر میں اسلام آباد سے نہ نکلتا وہاں سیدھا سیدھا خون تھا،اور سب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جانا تھا،وہاں قتل عام ہونا تھا اور یہ آگ سارے ملک میں پھیل جانی تھی،

اس وقت یہ حالات ہیں اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، مجھے یہ نظر آ یا ہے اگر اسلام آباد میں کچھ ہو جاتا تو یہ بات آگے چلی جانا تھی اورکسی سے کنٹرول نہیں ہونا تھا، مجسٹریٹ صاحب کو بھی عقل آ گئی ہے اور انہوں نے گاڑ میں حاضری لگوا لی،اب وقت آ گیا ہے ہم ایک ایک پولیس افسر کے خلاف کیس کر رہے ہیں،جس طرح میرے گھر پر ہلہ بولا گیا لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا کیس کر رہے ہیں، ظل شاہ کے قتل کا محسن نقوی پر کیس ہوگا آئی جی پر بھی کیس ہوگا، سب پر کیس کریں گے،آپ کہہ رہے ہیں عمران خان کو جیل میں ڈالیں گے یہ رک جائے گا، قتل کا پلان بنا ہوا ہے اس کے بعد سوچا ہے کیا ہوگا، لندن میں بیٹھا شخص کہہ رہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید ہوئی تھیں تو حالات ٹھیک ہونے میں پندرہ دن لگے تھے، یہ نہیں رہے گا تو ایک مہینہ لگ جائے گا . ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہا ہے کہ میں گھر میں تباہی کی گئی،گھر کولوٹا گیا، چیزیں توڑی گئیں، میرے گھر میں جو کچھ ہوا ہفتے کے روز مجھے بڑا غصہ تھا، اگر میں ہفتے کے روز آپ سے مخاطب ہوتا تو شاید غصے میں وہ باتیں بھی کر جاتا جو نہیں کرنی چاہئیں تھیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے، میری زندگی پبلک ہے،کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے جو میں تھا قوم جانتی ہے، کمزوریاں بھی تھیں، اللہ نے عزت بھی دی،کوئی چیز قوم سے چھپی نہیں رہی، میں وہ پاکستانی ہوں جسے قوم نے کبھی پاکستان کا قانون توڑتے نہیں دیکھا،

عمران خان کا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا، میری مہم کی وجہ سے انٹر نیشنل کرکٹ میں غیر جانبدار امپائر آئے،اگر انٹر نیشنل کرکٹ میں غیر جانبدار امپائر ہیں تو وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں . عمران خان نے کہا کہ قوم سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا عمران خان نے کیا جرم کیا ہے، میرے اوپر96مقدمات ہو چکے ہیں، دہشتگردی، قتل، توہین مذہب، غداری کے مقدمات ہیں، گھر سے نکلتا ہوں مقدمات ہو جاتے ہیں،

میرے اوپر کیس وہ کر رہے ہیں جوسب سے بڑے مجرم ہیں، ان کی ساکھ یہ ہے کہ ان کی چوری پر بین الاقوامی طور پر کتابیں چھپی ہوئی ہیں، انہیں سابق آرمی چیف نے مسلط کیا ِ،انہیں ملک پر بٹھا کر غداری کی گئی، یہ میرے اوپر ہر طرح کے کیسز کر رہے ہیں ہر قسم کا حربہ استعمال کر رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان راستے سے ہٹ جائے،میرے اوپر جو قاتلانہ حملہ انہوں نے کرایا ان کے پیچھے ان کا ہینڈلر تھا

اب یہ نگران حکومت کے ذریعے کور اپ کر رہے ہیں،جو آصف زرداری کو باپ مانے اس کا کردار کیا ہوگا . انہوں نے کہا کہ جو لوگ فیصلے کر رہے ہیں اگر وہ آج نہیں جاگیں گے تو آپ ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے . ان کا بس یک نکاتی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح انتخابات نہ ہو ں، اس کے لئے ہر طرح کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں صرف حاضری لگانی تھی، جس جگہ مقدمے کی سماعت تھی وہ ایسا علاقہ ہے جہاں پر دو دفعہ دہشتگردی کے حملے ہو چکے ہیں

جہاں جج اور وکلاء بھی شہید ہوئے، یہ مجھے ڈیٹھ ٹریپ میں لے کر جانا چاہتے تھے . پولیس اور رینجرز کی فوج ایک مجسٹریٹ کے وارنٹ لے کر عملدرآمد کرانے پہنچ گئی،رانا ثنا اللہ کے بھی وارنٹ نکلے ہوئے ہیں لیکن اس کا کہتے ہیں وہ ہمیں ملتا نہیں ہے کہ وہ کہاں پر ہے . انہوں نے کہا کہ جس طرح زمان پارک کا حملہ کیا گیا،آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،اصل گولیاں،ربڑ کی گولیاں اور کارتوس چلائے گئے . حالانکہ میں نے کہہ دیا تھا کہ میں 18مارچ کو جارہا ہوں، اس کیلئے شورٹی بانڈ بھی دیا،

یہ انصاف کے لئے وہاں نہیں لے کر جارہے تھے، یہ مجھے اس لئے پکڑنے آئے تھے کہ وہاں سے بلوچستان لے جانا تھا مجھے اس وقت تک جیل میں رکھنا تھا جب تک انتخابات نہیں ہو جانے تھے،جھوٹوں کی شہزادی جھوٹوں کی ملکہ کا لیول پلینگ فیلڈ یہ ہے کہ مجھے کسی طرح راستے سے ہٹادیا جائے،اس کے سزا یافتہ والد کے کیسز ختم کر کے اسے یہاں لاؤ یہ لیول پلینگ فیلڈ ہے . انہوں نے کہا کہ یہاں جو لڑکے تھے انہیں ڈر تھا کہ یہ بد نیت لوگ ہیں، یہ عمران خان کو جیل میں ڈالیں گے اور اس طرح تشدد کریں گے

جس طرح اعظم سواتی اورشہباز گل سے کیا اس لئے وہ مرنے کے لئے بھی تیار ہو گئے . وہ اس لئے کھڑے ہوگئے کیونکہ ان کو خوف تھا کہ یہاں قانون نافذ کرنے کے لئے نہیں آرہے اغواء کرنے آرہے ہیں قتل کریں گے،انہوں نے ہی ارشد شریف کو قتل کیا . میں نے دو دفعہ کہا کہ میں جانے کے لئے تیار ہوں لیکن وہ مرنے کے لئے تیار ہو گئے، انہیں اپنی لاء انفورسٹمنٹ ایجنسیز پر شک ہے،اس لئے وہ یہاں کھڑے ہو گئے . عمران خان نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو خدا حافظ کہہ کر نکلا تھا کہ یا انہوں نے مجھے جیل میں ڈالنا ہے یا قتل کرنا ہے . راستے میں ایک حادثہ بھی ہوا جس میں اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا .

انہوں نے ساری موٹر وے کو بند کیا ہوا تھا،ایک لین کھول رکھی تھی، جہاں سے میں نکلتا پیچھے سے لوگوں کو روک دیتے تھے . بے جا رکاوٹوں کی وجہ سے مجھے عدالت کے دروازے پر پہنچنے میں کئی گھنٹے لگ گئے، اس دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی لوگوں پر تشدد کیا گیا . جب ہم عدالت پہنچے تو آدھا گھنٹہ تک عدالت کے دروازے پر روکے رکھا، یہ مجھے اکیلا کر کے جوڈیشل کمپلیکس میں لے جانا تھا یا تو یہ مجھے مجھے قتل کرنا یا گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے . انہوں نے وہاں پر لوگوں سامنے سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی، یہ لوگوں کو اشتعال دلوا رہے تھے کہ کسی طرح یہ کچھ رد عمل دیں

اور کچھ ایکشن ہو، میں تو گاڑی میں بیٹھا مجھے کیا پتہ تھا کہ باہر کیا ہو رہاہے لیکن مجھے یہ نظر آرہا کہ افرا تفری مچی ہوئی ہے، مجھے پتہ تھا کہ اگر میں عدالت نہ پہنچا تو انہوں نے پھر وارنٹ نکال دینے ہیں . بڑی دیر کے بعد دروازہ کھلا تو سامنے پولیس ہی پولیس تھی اوراور نا معلوم افراد بھی نظر آرہے تھے، مجھے اندازہ ہو گیا ہے ان کی نیت حاضری لگوانے کی نہیں ہے، انہوں نے مجھے قتل کرنا یا پکڑنا تھا ، یہاں بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیا کہ لوگ اشتعال میں آئیں رد عمل دیں، اس دوران عمران نیچے اترے تو قتل کریں اور کہیں گے کہ انتشار ہو گیا اور یہ مارا گیا . یہ خوفزدہ ہیں ڈرے ہوئے ہیں انہیں معلوم ہے کہ اگر میں زندہ رہ گیا یہ جیت نہیں سکتے،

میں جیل میں چلا گیا تو واپس آیا تو ان کا کیا ہوگا،دو خاندا ن جن کے ڈالرز باہر پڑے ہوئے ہیں اور بھی کچھ لوگ ہیں جو ڈرے ہوئے ہیں یہ کیا کر دے گا،اس خوف میں ایک ہی راستہ ڈھونڈا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹائیں . عمران خاننے کہا کہ میں نے لوگوں کا جو جذبہ اور شکلیں دیکھی ہیں ان پر کسی طرح کا خوف نہیں تھا ان کا خوف ختم ہو چکا ہے،اگر میں وہاں سے گاڑی باہر نہ نکالتا تو وہ ہونا تھا جس میں سیدھا سیدھا خون تھا،اور سب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جانا تھا،وہاں قتل عام ہونا تھا اور یہ آگ سارے ملک میں پھیل جانی تھی، اس وقت یہ حالات ہیں اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، مجھے یہ نظر آ یا ہے اگر اسلام آباد میں کچھ ہو جاتا تو یہ بات آگے چلی جانا تھی

اورکسی سے کنٹرول نہیں ہونا تھا، مجسٹریٹ صاحب کو بھی عقل آ گئی ہے اور انہوں نے گاڑ میں حاضری لگوا لی . عمران خان نے کہا کہ میرے گھر پر ہلہ ہوا بولا گیا، انہیں معلوم تھا کہ میں اسلام آباد گیا ہوا ہوں لیکن پولیس فورس آگ ئی،گھر میں صرف بشریٰ بیگم،دو تین ملازم،ایک چوکیدار تھا ایک خانسامہ تھا، باہر جو لڑکے کھڑے تھے جب انہوں نے یہ سب کچھ دیکھا تو وہ اندر آگئے جس پر انہوں نے بے پناہ تشدد کی . عمران خان نے کہا کہ میں پولیس افسران سے سب سے پوچھنا چاہتا ہوں، آرمی افسران،ملک کے ججز، ملک کے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھے یہ بتائیں ہمارے دین کے اندر جو چادر اور چار دیوار کی عزت ہے کیا اگر آپ کے گھر میں ایسا ہوتا کہ پولیس کو پتہ ہوتا آپ گھر میں نہیں ہے

سرچ وارنٹ کے بغیر دیواریں توڑ کر آتے ایک پردہ دار خاتون جو دنای دار نہیں پردہ دار ہے اس نے نہ کبھی سیاست ہے نہ کسی سے تعلق ہے تو آپ پر کیا گزرے گی . دنیا میں یہ روایت ہے گھر کی خاتون جس کا کسی سے لینا دینا نہیں اگر اس طرح اس کے ساتھ کیا جائے تو آپ پر کیا گزرے گی، پولیس افسران بتائیں اگر آپ میں غیرت ہے، اکثریت غیرت مند لوگ ہیں ان کے اوپر کیا گزرے گی . پولیس ہلہ بول دیتی ہے، گھر کو لوٹ رہے ہیں، پولیس کا یہ کام ہے گھر کو لوٹیں، ان میں کوئی شرم اور غیرت نہیں ہے، کیا اس ملک اس لئے بنا تھا، ایسا تو بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا . انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں طے ہوا تھا ایک ایس پی اور ایک طرف سے ہمارا نامزد نمائندۂ ہوگا اور جو تفتیش اور تلاشی درکار ہو گی

وہ کرائی جائے گی، ایک مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس کی فوج آ گئی ہے لیکن ہائیکورٹ کے جج صاحب جو آڈر کرتے ہیں اس پر عمل نہیں ہوتا . یہ بد نیت اور بے غیرت ہیں، انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سرچ وارنٹ لیتے ہوئے بھی حقائق چھپائے،سرچ وارنٹ کے نام پر لوٹ مار کی، اس میں لکھا ہوا کہ ایک انچارج اورلیڈی پولیس کے ساتھ آنا ہے اور انہوں نے آ کر سرچ کرنا تھی،یہ کہہ رہے ہیں شراب کی بوتلیں ں کلاشنکوفیں اورپیٹرول بم نکلے ہیں،پیٹرول بم بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے،بوتل میں پیٹرول ڈالو اورپھینک دیا، نقل کے لئے عقل چاہیے ہوتی ہے،پلاسٹک کی بوتل میں بھی کبھی پیٹرول بم بنا، ساری دنیا میں تمہارا مذاق اڑے گا،بیوقوف بھی بے غیرت بھی ہو . عمران خان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے

ہم ایک ایک پولیس افسر کے خلاف کیس کر رہے ہیں،جس طرح میرے گھر پر ہلہ بولا گیا لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا کیس کر رہے ہیں . الیکشن کمیشن کو سمجھ نہیں آتی اس طرح کی نگران حکومت بنائی ہے، کیا زرداری کا بیٹا غیر جانبدارنگران بنے گا، جس کا کوئی کردا ر نہیں ہے جس کی اخلاقیات نہیں، وہ غیر جانبدار رہ کر انتخابات کرانے کے سوا باقی سارے کام کر رہا ہے . الیکشن کمیشن آپ اپنی بے عزتی کرارہے ہیں کس طرح ننگا کرا رہے ہیں . اس طرح کی انتقامی کارروائیاں کبھی کسی نگران حکومت نے کی ہیں . جتنا ظل شاہ پر کیا گیا، ظل شاہ کے قتل کا محسن نقوی پر کیس ہوگا آئی جی پر بھی کیس ہوگا، سب پر کیس کریں گے . انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو کہنا چاہتا ہوں آپ کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے،

ساری قوتیں ایک طرف ہیں، نا معلوم افراد باؤ ڈال رہے ہیں خدا کے واسطے ملک کو بچائیں صرف عدالتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں . انہوں نے کہا کہ جھوٹوں کی جو ملکہ ہے وہ پاکستان مین انتشار پھیلا رہی ہے،پشتونوں کو کہہ رہے دہشتگرد آ گئے ہیں، انہوں نے اپنے مفادات کے لئے جاگ پنجابی جاگ سندھو دیش کے نعرے لگائے، جب انہیں ضرورت پڑتی ہے یہ تقسیم کرتے ہیں . تحریک انصاف قوم بنا رہی ہے،پنجابی پشتون سندھ اور بلوچستان آزاد کشمیر بلتستان سے لوگ آئے ہوئے تھے، ملک کے لوگ ظلم کے خلاف قانون کی حکمرانی کے لئے کھڑی ہو رہے ہیں، قوم جاگ رہی اور اندھیرے میں جاگی ہوئی قوم نظر آرہی ہے،خوف کا بت تور رہی ہے، جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن غلامی قبول نہیں کرے گی . انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈال دو اس کو چھوڑ دو جھوٹوں کی ملکہ کا حکم سنا جارہا ہے،حکم کون سن رہا ہے جو لندن پلان کا حصہ ہے وہ سن رہے ہیں،پاکستان کی سب کے ہاتھ سے گیم نکلنے لگی ہے اور ہم اس کے قریب پہنچ رہے ہیں، میرا کیا باہر کے لوگوں پر کنٹرول تھا،

میں تو پر امن آئین کے درمیان جدوجہد رکھتا ہوں، لیکن جب آپ انتشار پھیلا دیں گے پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گی،سری لنکا کو بھول جائیں یہ بات ایران کے انقلاب کی طرف بڑھ جائے گی، آج لاہور میں آٹے کی بوریاں لوٹی گئی ہیں، حالات کو کوئی کنٹرول کر سکتا ہے،جو حالات دیکھ رہا ہوں انہیں کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا،راستہ ایک ہی صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرایا جائے . انہوں نے کہاکہ ہم بدھ کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے، یہ جلسہ نہیں ریفرنڈم ہ ہوگا، انہیں معلوم ہو جائے گا قوم کس طرف کھڑی ہے،چور،جرائم پیشہ ٹولہ اور ان کے ہینڈلر کس طرف کھڑے ہیں،عوام تب تک بھیڑ بکریاں رہتی ہیں جب تک ان میں شعور نہیں ہوتا،جب شعور کا جن بوتل سے نکل آتا ہے وہ واپس نہیں ڈالا جا سکتا،اب آپ اس کو کنٹرول نہیں کر سکیں گے . آپ کہہ رہے ہیں عمران خان کو جیل میں ڈالیں گے یہ رک جائے گا، قتل کا پلان بنا ہوا ہے اس کے بعد سوچا ہے کیا ہوگا . لندن میں بیٹھا شخص کہہ رہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید ہوئی تھیں تو حالات ٹھیک ہونے میں پندرہ دن لگے تھے، یہ نہیں رہے گا تو ایک مہینہ لگ جائے گا، انہوں نے تو باہر بھاگ جانا ہے، پولیس والوں نے رہنا ہے آپ کو حساب دینا پڑے گا،سب کو حساب دینا پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں