گھر بیٹھے کنوینس الاؤنس لینے والے اساتذہ کیلئے اہم خبر

(قدرت روزنامہ)محکمہ سکولز ایجوکیشن میں سکولوں کی بندش کے باوجود اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی ادائیگیوں کا انکشاف، گھروں میں بیٹھے اساتذہ کو 79 دنوں کا کنوینس الاؤنس ادا کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن میں سکولوں کی بندش کے باوجود اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے، کورونا کے باعث سکولوں کی بندش کے باوجود محکمہ سکولز ایجوکشن کے اساتذہ و ملازمین کو کنوینس الاؤنس دئیے گئے ہیں، سکیل 14 سے 18 تک کے سکول ملازمین کو کنوینس الاؤنس دیا گیا ہے۔ محکمہ سکولز کے ملازمین کو 79 دنوں کے کنوینس الاؤنس ادا کیے گئے ہیں۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے دو ہزار انیس کی رپورٹ میں سکولوں کی بندش کے دوران کنوینس الاؤنس کی ادائیگی کو غیر قانونی قرار دیا تھا، اور اس ضمن میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کو آگاہ بھی کیا گیا تھا، رواں سال آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کی بندش کے باوجود کنوینس الاؤنس کی ادائیگیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے،غیر قانونی طور پر ادا شدہ الاؤنس کی ریکوری کی جائے گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago