(قدرت روزنامہ) اینکرز اور شو ہوسٹ کی موضوع کے حوالے سے تیاری کا حال نیوز چینلز میں عام طور پر زیر بحث رہتا ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ندا یاسر کی گفتگو نے تو ریکارڈ ہی توڑ دئیے۔
ندا یاسر ویڈیو میں فارمولا ون ریس ڈرائیور سے پوچھتی نظر آتی ہیں کہ اچھا تو ریسنگ کار میں کتنے افراد سوار ہوسکتے ہیں ۔ ڈرائیور کے جواب پرکہ اس کار میں بمشکل ڈرائیور کی جگہ ہوتی ہے ندا کا جوابی سوال تھا تو اچھا آپ نے شروع ہی ایک سے کیا ? جس پرڈرائیور کے تاثرات دیکھنے کے قابل تھے۔ ایک جگہ ندا یہ بھی کہتی ہیں اچھا ،اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ نے، ایکسپیریمنٹ نہیں کیا؟
جہاں سوشل میڈیا پر ندا یاسر پر تنقید کی گئی اور انہیں پروگرام کے حوالے سے مشورے دیے گئے وہیں کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے ان کے پروگرام سے کچھ سبق سیکھے۔ یوں ندا یاسر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔
پاکستان سمیت دس ملکوں کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا
پروگرام سے تجربات حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے افشاں مصعب نے لکھا کہ ’ندا یاسر کے کلپ سے صرف دو سبق سیکھنے کو ملتے ہیں۔ مارننگ شو دیکھنے کے لیے دماغ الماری میں لٹکا دیں۔ کُول کراؤڈ کا حصہ دِکھنے میں اس موضوع پر نہیں بولنا چاہیے جس کی بنیادی سمجھ بھی نہ ہو۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…