’ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سب کو اکھٹاہو کر آگے چلنا ہو گا ‘ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا خطاب


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کوئٹہ میں تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے اسلام آباد جانا کتنا مہنگا ہے ، جہاز کا ٹکٹ تو اب استطاعت سے باہر ہے،،وکلا کو ویڈیو لنگ کا استعمال کرناچاہیے ،گاڑیوں پر آتے آتے وقت ضائع ہوجاتاہے .

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سچائی اور دیانت داری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ،امن اور سکون کے لیے سب کو اپنا کردار اداکرناہوگا،ایک دوسرے کےساتھ اختلافات کو دورکریں ،آئین کے مطابق قومی اداروں کا تحفظ ہمارا فرض ہے ،ہم نے آئین کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ریاست کا وجود ماں کی طرح ہوتاہے ،تکلیف ہوتی ہے جب ڈسٹرکٹ عدلیہ کے لوگ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں،ریاست کا کام شہریوں کی حفاظت کر ناہے ،عدلیہ آئین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے ،قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتے ہیں .

چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم آئین کے تحت اداروں کا تحفظ کریں ،عدلیہ کیس کی نوعیت دیکھ کر آگے بڑھتی ہے،بلوچستان کے لوگ اچھے اور محنتی ہیں،بلوچستان کو ا±س کی جائز ترقی نہ مل سکی،یہاں سے اسلام آباد جانا کتنا مہنگا ہے ، جہاز کا ٹکٹ تو اب استطاعت سے باہر ہے،ہم نے سال ساڑھے 24 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا،گزشتہ سالوں ہماری ٹینڈنسی بڑھ رہی تھی، رواں سال نہیں بڑھی،قانون کی بات لائیں ضرور سنیں گے،وکلا کو ویڈیو لنگ کا استعمال کرناچاہیے ،گاڑیوں پر آتے آتے وقت ضائع ہوجاتاہے ،موجود ہ صورتحال میں سب کو اکھٹا ہوکر آگے چلنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں