سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی .

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام سلمان خان کی ٹیم کے ایک رکن کو ای میل کے ذریعے اداکار کے قتل کی دھمکی ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے .

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے قریبی ساتھی کی جانب سے گینگسٹر لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور ایک اور شخص کے خلاف آئی پی سی سیکشن (2)506، (b) 120اور 34 کے تحت اداکار کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے . رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ" یہ ای میل روہت گرگ نامی کسی صارف نے بھیجا تھا جس میں یہ اطلاع دی گئی کہ کینیڈین گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے ذاتی طور پر بات کرنا چاہتے ہیں" .

یاد رہے کہ اس سے قبل جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ" اُس کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی اداکار کو کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں