“شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو سب نے ناک کی سرجری کے مشورے دیئے”، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے شوبز انڈسٹری کے شروعات کے دنوں سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ” جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو سب نے مجھے ناک کی سرجری کے مشورے دیئے”۔

حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں “ایک شام ماہرہ خان کے نام” نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں ماہرہ نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔نشست کے دوران میزبا ن معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ سوال کیا کہ “اُن میں اور شاہ رُخ خان میں سوائے ناک کے کیا ایک جیسا ہے؟”جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ “جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ ناک کی سرجری کروا لو”۔تاہم ماہرہ نے اس مشورے پر عمل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ”کبھی نہیں، اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ”۔شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ کا کہناتھا کہ “شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا اور مجھے بھارت میں کام کر کے بہت اچھا لگا”۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے2006 میں بطورِ ویڈیو جاکی (وی جے) اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔جس کے بعد ان کا فلم “بول” میں کردار ان کی شہرت کا پہلا پڑاو ثابت ہوا۔

Recent Posts

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

6 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

10 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

16 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

21 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

26 mins ago

تاخیر دولہے کو لے ڈوبی، دلہن کا صاف انکار، ہرجانہ دینا پڑگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت…

39 mins ago