بھارتی معروف گلوکارہ شریا گووشال بھی سجاد علی کی مداح نکلیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی پاکستانی گلوکار سجاد علی کی مداحوں میں شامل، ایسا گانا سنا دیا جو انکی روح کو چھو دیتاہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی انسٹا سٹوری پر سجاد علی کے گانے “پردیس” کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنی سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ”سجاد علی غیر معمولی گلوکار ہیں”۔اُنہوں نے اپنے مداحوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ”میں یہ گانا مسلسل سن رہی ہوں، ایک طویل عرصے کے بعد کسی گانے اور ویڈیو نے میرے دل کو اتنی گہرائی سے چھوا ہے”۔

شریا گھوشال نے سجاد علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس میوزک ویڈیو کے بارے میں شیئر کی گئی پوسٹ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ”اس گانے نے میری روح کو چھو لیا ہے، میں نے اسے 2 دن پہلے سنا اور تب سے میں اسے مسلسل سن رہی ہوں۔آپ کی بہت سی خوبصورت تخلیقات کےلیے شکریہ لیکن یہ والا گانا تو بہت زبردست ہے”۔

واضح رہے کہ سجاد علی نے اپنا یہ گانا”پردیس” 2022ء میں ریلیز کیا جوکہ ان کی نئی البم ’آتش‘ کا حصّہ ہے۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

10 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

17 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

18 mins ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

29 mins ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

29 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

39 mins ago