چین کیساتھ تعلقات اور لداخ میں فوجوں کی خطرناک صورتحال ، بھارتی وزیر خارجہ نے خدشات کا اظہار کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)چین کیساتھ تعلقات اور لداخ میں دونوں ملکوں کی فوجوں کی خطرناک صورتحال میں پوزیشنز پر بھارتی وزیر خارجہ نے خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے چین کیساتھ لداخ میں صورتحال نازک اور خطرناک ہے۔ میرے مطابق صورتحال اب بھی بہت نازک ہے کیونکہ ایسے بہت سے مقامات ہیں جہاں دونوں ممالک کی افواج کی پوزیشنز بہت قریب ہیں اور فوجی لحاظ سے یہ کافی خطرناک صورتحال ہے۔ بھارت اور چین کے تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک سرحدی تنازع ستمبر 2020 کے اصولی معاہدے کے مطابق حل نہیں ہو جاتا، جو ان کے چینی ہم منصب کیساتھ طے پایا تھا۔ بیجنگ کو وہی کرنا چاہیے جس پر اتفاق کیا گیا تھا۔جاگرچہ دونوں اطراف کی افواج بہت سے علاقوں سے پیچھے ہٹ ہو چکی ہیں لیکن حل طلب نکات پر بات چیت جاری ہے۔ ہم نے چین پر یہ واضح کر دیا ہے ہم امن و امان کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے، آپ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے اور چاہتے ہیں باقی تعلقات اس طرح جاری رہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تو یہ قابل عمل نہیں ہو سکتا۔

“این این آئی ” کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا انہوں نے چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ کیساتھ رواں ماہ بھارتی میزبانی میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔رواں سال جی 20 کی صدارت کے بارے میں جے شنکر نے امید ظاہر کی کہ نئی دہلی فورم کو ’اپنے عالمی مینڈیٹ کیلئے زیادہ موثر‘ بنا سکتا ہے۔ جی 20 کو محض مباحثے والا کلب یا صرف دنیا کے شمالی ممالک کا میدان نہیں ہونا چاہیے۔ اس میں تمام عالمی خدشات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

11 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

15 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

20 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

30 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

33 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

40 mins ago