پنجگور میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا بلوچی روایات کے منافی ہے، کبیر محمد شہی

(قدرت روزنامہ)کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیر کبیراحمد محمدشہی نے کہاہے کہ پنجگور میں نہتے لوگوں کو قتل کرنا اسلامی اور بلوچی روایات کے منافی ہے یکم ستمبر کو این پی پنجگور کے نظریاتی کارکنوں سفیر موسیٰ‘ قدیر موسیٰ اوران کے والد کو وشبود میں رات کاکھاناکھاتے ہوئے گھرمیں گھس کر قتل کرنا انتہائی تشویش ناک ہے ضلع میں حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ لوگ اپنے گھروں میں عد م تحفظ کاشکار ہیں ایسا محسوس ہورہاہے کہ پنجگور کو مسلح گروپوں کے حوالے کردیاگیا ہے اورعوام حالات کے رحم وکرم پرہیں جس کی واضح مثال موسیٰ بلوچ اوران کے بیٹوں کا قتل ہے انہوں نے کہاکہ موسیٰ برادران کاکسی کے ساتھ کوئی سیاسی‘ خاندانی یا جائیداد پر تنازع نہیں تھا ان کا خون نہ حق بہایاگیا ہے جو نیشنل پارٹی کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہاکہ واقعہ کے محرکات سامنے لائے جائیں کیونکہ صرف 30روز کے اندر ایک درجن سے زائد بے گناہ افراد کو قتل کرنا انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان اورعوام کیلئے باعث تشویش ہے۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

13 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

20 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

27 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

57 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago