عمران خان کی چیف جسٹس سے نہیں انکے سیکریٹری سے ملاقات ہوئی ہے، اسد قیصر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی پر چیف جسٹس سے نہیں ان کے سیکریٹری سے ملاقات ہوئی ہے۔اسلام آباد میں مشتاق غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیف جسٹس کو آئین کا تحفظ کرنا ہو گا، ہم تو ان سے صرف فریاد ہی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا کہ گورنر کا انتخابات کی تاریخ دینے سے تعلق نہیں، مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کبھی ایسی نگراں حکومت نہیں دیکھی، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ماورائے قانون اقدامات کا حساب لیں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشتاق غنی نے گورنر کے پی کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، 18جنوری کو کے پی اسمبلی تحلیل ہوئی، 62 دن بعد بھی گورنر ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے اور پاکستان میں بینظیر کی شہادت کے بعد بھی انتخابات ہوئے تھے، گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرے۔
گورنر اعلیٰ عدالت کا حکم نہیں مان رہے، مشتاق غنی
اس موقع پر مشتاق غنی نے کہا کہ گورنر کا کیا کام ہے کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے دیں؟ چیف ایگزیکٹو کا اختیار ہے کہ وہ امن و امان کی صورتِ حال دیکھے، گورنر اعلیٰ عدالت کا حکم نہیں مان رہے۔مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ 90 دن کا مطلب 90 دن ہے، ایک گھنٹہ بھی اوپر نہیں، یہ 100 ارب کا آٹا فری دینا چاہ رہے ہیں لیکن انتخابات کرانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago