بلوچستان میں 2.13فیصد افراد ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان میں 2.13 فیصد افراد ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہیں پرائم منسٹر پاکستان ہیپاٹائٹس سی ایلیمینشن پروگرام کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے بین الصوبائی تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے . اس ضمن میں بلوچستان سے ہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے گورنر ہاؤس بلوچستان میں سرور فاؤنڈیشن اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کرنے کے لیے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا .

جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا،وائس چیئر پرسن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور، پروگرام مینیجر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر خالد محمود اور پروگرام مینیجر بلوچستان ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر گل سبین اعظم نے شرکت کی . پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ماڈل کلینک کی طرز پر ایک ہیپاٹائٹس کلینک بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ میں قائم کیا جا رہا ہے . علاوہ ازیں سرور فاؤنڈیشن اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب کے اشتراک سے بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ میں 3 اور 4 ستمبر 2021 (بروز جمعہ ہفتہ) کو دو روزہ ہیپاٹائٹس سکریننگ، ویکسینیشن اور آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے . مفاہمتی یاداشت کی حالیہ تقریب اور آگاہی کیمپ اس تناظر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں . ہیپاٹائٹس کنٹرول پنجاب کے تعاون سے کام کرنے والی ایک پارٹنر تنظیم سرور فاؤنڈیشن پہلے ہی ہیپاٹائٹس سے پاک پنجاب کے لیے کارآمد کوششیں کر رہی ہے . سرور فاؤنڈیشن نے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب کے تعاون سے فیصل آباد (اے بی ڈبلیو اے ہسپتال)، ٹوبہ ٹیک سنگھ (رجانہ)، ساہیوال (چیچہ وطنی) اور لاہور (شاہد آفریدی فاؤنڈیشن) میں ہیپاٹائٹس کلینک قائم کیے ہیں . پنجاب یونیورسٹی میں اسکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا ہے . آگاہی سیمینار کے ساتھ ساتھ سرور فاؤنڈیشن لاہور کے یوسی 1 میں مائیکرو ایلیمینیشن پروجیکٹ کے لئے تیار ہے 16 دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر بڑی تعداد میں رضاکار فورس تیار کی ہے . . .

متعلقہ خبریں