پانچ دس نہ پندرہ ،مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا؟پریشان کردینے والی خبرآگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) برائیلر مرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو مزید مہنگا قیمت 273 روپے فی کلو ہوگئی لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور کے عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسلے اضافے کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا . اس اضافے کے ساتھ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 255 روپے فی کلو سے بڑھ کر 273 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فارمی انڈے 166 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوتے رہے .

.

متعلقہ خبریں