(قدرت روزنامہ)بیٹی ایک ایسی نعمت ہے جو کہ والدین کو آخری وقت تک خوش رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ بیٹیاں اگرچہ گھر سے دور ہوتی ہیں مگر ان کا دل والدین کے پاس ہوتا ہے، وہ ہر وقت والدین کے لیے فکر مند ہوتی ہیں۔لیکن آج آپ کو کچھ ایسی مثالوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے چھوٹی عمر
میں اپنی جوانی کو والدین کے لیے وقف کر دیا ہے۔باپ اور بیٹی:سوشل میڈیا پر ایک اسی تصویر وائرل ہے جس میں باپ اوربیٹی گھر کا خرچ پورا کرنے کے لیے آں لائن ڈیلیوری کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔ صورتحال مفرد کچھ اس طرح ہے کہ والد موٹر سائکل چلاتے ہیں جبکہ بیٹی ڈٰیلیوری باکس پہن لیتی ہیں۔جبکہ بیٹی کے ہاتھ میں موبائل فون سے معلوم ہوتا ہے کہ آرڈر بیٹی لیتی ہیں جبکہ موٹر سائکل والد چلاتے ہیں۔ ایک دوسرے کا سہارا بننا شاید بیٹی کو بخوبی آتا ہے اسی لیے بیٹی رحمت کہلاتی ہے۔معصوم بچی:سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک لڑکی اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرنے کے لیے سڑک پر کھڑی تھی۔ اس چھوٹی سی بچی کا کہنا تھا کہ ابو کا انتقال ہو گیا تھا، امی گھروں میں کام کرتی ہیں، مجھے اچھا نہیں لگتا تھا امی کو دیکھ کر۔ اسی لیے میں بھی کماتی ہوں، تاکہ امی کو محنت نہ کرنی پڑے۔جبکہ بچی کا مزید کہنا تھا میری والدہ کو دیکھ کر مجھے رونا آتا ہے، مجھے سے رہا نہیں جاتا۔ جبکہ چھوٹی بچی صبح قرآن پڑھنے جاتی ہے، جبکہ بچی کا کہنا تھا کہ اگر میں لڑکا ہوتی تو منڈی جا کر محنت مزدوری کرتا، اور امی کو گھر میں بٹھا کر کھلاتا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…