لاہور(قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق امریکی ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 283 روپے 83 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی، 53 پیسے کمی سے ڈالر 283 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی میں بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی جبکہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر…
تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر نواب شمبے زئی کی قیادت میں لاپتہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان اسٹیٹ بینک نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںتین دن بینک بند رہیں گے، پیرکوبینکس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2024-25کیلئے 93ترقیاتی وغیرترقیاتی مطالبات زر پیش کیں جس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ٹرین کی زد…