مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں ، شہباز گل پی ڈی ایم سربراہ پر برس پڑے ،سنگین الزامات عائد کردیئے
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مولانانے خیبر پختونخوا میں زمینیں لیں، لوٹ مار اور کرپشن کی کمائی سے دبئی میں فلیٹ لیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر اور 5 ایکڑ اراضی رشوت میں لی، ایف ایٹ اسلام آباد میں قیمتی پلاٹ لیا، پشاور، کراچی، کوئٹہ میں فلیٹ اور دوکانیں لیں، شورکوٹ جھنگ میں گھر اور 5ایکڑ زرعی اراضی لی، چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدی، گل وزیر اور اسکے صاحبزادوں کو فرنٹ مین رکھا ، کرپشن پرانہوں نے قوم سے معافی نہیں مانگی، فضل الرحمان نے ڈرائیور کو فرنٹ مین بنا کر کرپشن کی، اس پر معافی مانگی؟کیا مولانا فضل الرحمان نےاپنی کرپشن پر قوم سے معافی مانگی ؟مولانا فضل الرحمان نے وطن کے لیے کوئی قربانی نہیں دی،فضل الرحمان وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ وکٹ کے ایک طرف کھیلیں . ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ قوم کی ماؤ ں نے بہادر سپوت پیدا کیے جنہوں نے وسائل اور تعداد میں کمی کے باوجود بھی دشمن کو پسپا کیا اور طاقت کے نشے میں چور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے،قوم کے بہادر سپوتو ں نے جنگ لڑی اور 6 ستمبر کو بہادر فوج نے دشمن کو انجام تک پہنچایا، پاکستان ائیر فورس پر قوم کو فخر ہے، پاکستان ایئر فورس کے شہدا کو نہیں بھول سکتے اور ہم سب کا فرض ہے شہدا کے گھروں پر حاضری دیں . . .