مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں ، شہباز گل پی ڈی ایم سربراہ پر برس پڑے ،سنگین الزامات عائد کردیئے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں، ان میں ’مولانا ‘ والی کوئی بات نہیں ،فضل الرحمان کوئی ’مقدس گائے ‘ نہیں کہ وہ نیب میں پیش نہ ہوں ،پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ انہیں پاک فوج کے بارے میں فضل الرحمان کے خیالات سن کر شدید رنج اور ان کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی جو قومی اداروں پر تنقید کرکے اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں،اگرچہ وہ خود کومولانا کہلواتے ہیں مگر ان میں کوئی بات’مولانا‘ والی نہیں اَنہوں نےکروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے باوجودقوم سے معافی نہیں مانگی، فضل الرحمان نے بڑے پیمانے پر ملکی دولت کو لوٹااور اندرون و بیرون ملک جائیدادیں بنائیں مگر اس پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مولانانے خیبر پختونخوا میں زمینیں لیں، لوٹ مار اور کرپشن کی کمائی سے دبئی میں فلیٹ لیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر اور 5 ایکڑ اراضی رشوت میں لی، ایف ایٹ اسلام آباد میں قیمتی پلاٹ لیا، پشاور، کراچی، کوئٹہ میں فلیٹ اور دوکانیں لیں، شورکوٹ جھنگ میں گھر اور 5ایکڑ زرعی اراضی لی، چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدی، گل وزیر اور اسکے صاحبزادوں کو فرنٹ مین رکھا ، کرپشن پرانہوں نے قوم سے معافی نہیں مانگی، فضل الرحمان نے ڈرائیور کو فرنٹ مین بنا کر کرپشن کی، اس پر معافی مانگی؟کیا مولانا فضل الرحمان نےاپنی  کرپشن پر قوم سے معافی مانگی ؟مولانا فضل الرحمان نے وطن کے لیے کوئی قربانی نہیں دی،فضل الرحمان  وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ وکٹ کے ایک طرف کھیلیں۔

ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ قوم کی ماؤ ں نے بہادر سپوت پیدا کیے جنہوں نے وسائل اور تعداد میں کمی کے باوجود بھی  دشمن کو پسپا کیا اور طاقت کے نشے میں چور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے،قوم کے بہادر سپوتو ں نے جنگ لڑی اور  6 ستمبر کو بہادر فوج نے دشمن کو انجام تک پہنچایا، پاکستان ائیر فورس پر قوم کو فخر ہے، پاکستان ایئر فورس کے شہدا کو نہیں بھول سکتے اور ہم سب کا فرض ہے شہدا کے گھروں پر حاضری دیں۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

4 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

11 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

19 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

48 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

6 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago