آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں، اس گاڑی میں آیا جسے کوئی نہیں جانتا،عمران خان کا عدالت میں بیان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں بیان میں کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا، اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ گھر میں اکیلی تھی، پولیس نے گھر کے شیشے توڑ دیئے۔ اہلیہ پردہ پوش خاتون ہیں، ان کی چیخوں کی آواز کیمرے میں موجود ہیں۔ گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال ہوا ہے۔ میرے 5 گارڈز کو پکڑ کر لے گئے، ان پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں ، اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا، بغیر کسی قافلے کے آیا ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونے کیلئے پہنچا تو پولیس نے گھر پر حملہ کر دیا۔ اسلام آباد میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔ حکومت نے دنیا کو کیا پیغام دیا، یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ، یہی پیغام دیا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago