آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں، اس گاڑی میں آیا جسے کوئی نہیں جانتا،عمران خان کا عدالت میں بیان


لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں بیان میں کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا، اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،
عمران خان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ گھر میں اکیلی تھی، پولیس نے گھر کے شیشے توڑ دیئے۔ اہلیہ پردہ پوش خاتون ہیں، ان کی چیخوں کی آواز کیمرے میں موجود ہیں۔ گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال ہوا ہے۔ میرے 5 گارڈز کو پکڑ کر لے گئے، ان پر تشدد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں ، اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا، بغیر کسی قافلے کے آیا ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونے کیلئے پہنچا تو پولیس نے گھر پر حملہ کر دیا۔ اسلام آباد میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔ حکومت نے دنیا کو کیا پیغام دیا، یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ، یہی پیغام دیا۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

20 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

24 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

36 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

43 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

50 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

51 mins ago