واشنگٹن(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کی گونج امریکہ میں بھی پہنچ گئی ،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےاہل خانہ نے اڑھائی لاکھ امریکی ڈالر کے 100 سے زائد غیر ملکی تحائف بغیر اندراج کرائے غیر قانونی طور پر خود رکھ لئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد سعودی عرب سے ملنے سے والی قیمتی تلواریں اور بھارت سے ملنے والے بیش بہا زیورات سمیت دیگر ممالک سے ملنے والے مہنگے تحائف حکومت کو پیش کرنے میں ناکام ہوگئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ کو بھارت کی جانب سے بھی 17 تحائف دیے گئے تھے جن میں 8,500 ڈالر کا گلدان، تاج محل کا 4,600 ڈالر کا ماڈل، 6,600 ڈالر کا قالین اور 1,900 ڈالر کے کف لنک شامل تھے۔امریکا کی نئی حکومت نے سابق صدر کے دور میں ملنے والے قیمتی تحائف کا ڈیٹا جمع کیا تو 100 سے زائد تحائف گمشدہ نکلے۔
جس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اپنی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف خود بلکہ ان کے اہل خانہ نے بھی تحائف غائب کردیئے۔اپنی ممکنہ گرفتاری اور احتساب سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن جماعت کے کارکنان کو اپنی ڈھال بنانے کی کوشش کی اور گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاج کی کال دی ہے۔یاد رہے کہ ریپبلکن جماعت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45 ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں تاہم وہ 2022 کا صدارتی الیکشن ہار گئے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…